8 جنوری 2012 - 20:30

بحرين کي سيکورٹي فورس نے سترہ شہر ميں مظاہرين پر حملہ کيا ہے.

ابنا: بحريني سيکورٹي فورس نے پرامن مظاہرين پر جو آل خليفہ حکومت کے مظالم کے خلاف نعرے لگارہے تھے حملہ کرديا - بحريني سيکورٹي فورس نےمظاہرين پر آنسو گيس کا استعمال کيا -

اس سے پہلے بحريني سيکورٹي فورس نے جس کو سعودي فوج کي مکمل پشتپناہي حاصل ہے توبلي اور نويدرات علاقوں ميں بھي مظاہرين پر حملہ کيا تھا- مظاہرين پر آل خليفہ حکومت کے کارندوں کے حملوں کے باوجود بحريني عوام کے حکومت مخالف مظاہرے بدستور جاري ہيں -

اس درميان بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت الوفاق نے ايک بيان جاري کرکے منگل کي شام منامہ ميں واقع اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اجتماع کرنے کي کال دي ہے -

گذشتہ برس فروري ميں بحرين ميں عوامي تحريک کے آغاز سے اب تک دسيوں بحريني شہيد ہوچکے ہيں جبکہ بڑي تعداد ميں عام شہريوں کو گرفتار کيا گيا يا انہيں ملازمتوں سے نکال ديا گيا ہے - بحريني حکومت نے بہت سے ڈاکٹروں اور نرسوں کو صرف اس جرم ميں جيلوں ميں بند کرديا ہے کہ انہوں نے زخمي ہونےوالے مظاہرين کا علاج کيا تھا يا پھر ان کے شانہ بشانہ حکومت مخالف مظاہروں ميں حصہ ليا تھا -........

/169